راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے امجد علی شاہ بارودی مواد برآمد ہونے پر گرفتار ملزم کو تین سال قید اور جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا، سی ٹی ڈی پولیس نے گزشتہ برس سات مارچ کو تلہ گنگ کے رہائشی نذر حسین کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کیا تھا۔