• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ ریس کورس میں تعینات کانسٹیبل رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ ریس کورس میں تعینات کانسٹیبل کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاگیا،جنید ارشد ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کو درخواست دی کہ مجھ پر سابقہ مقدمات درج ہیں ،میں کافی عرصہ سے کام چھوڑ چکاہوں ،ان تھانہ ریس کورس میں تعینات کانسٹیبل بابر مجھے آئے روزتنگ کرتاہے کہ پیسے دو ورنہ تجھ پر منشیات کا مقدمہ ڈال دیں گے ،مجسٹریٹ عظمت حیات کی نگرانی میں ایک ہوٹل پیپلزکالونی موڑ چوک مصریال میں ریڈ کرکے ملزم بابر خان کانسٹیبل سے رقم زر رشوت 50ہزار روپے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید