اسلام آباد‘ راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار‘ سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں میں 7کاریں اور 27 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔ جبکہ شہری ڈکیتی‘ سرقہ بالجبر‘ سٹریٹ کرائمز‘ چوری‘ نقب زنی اور راہزنی کی پے درپے وارداتوں میں لٹتے رہے۔ چھ کاریں سات موٹر سائیکل اُڑا لئے گئے۔ تھانہ مارگلہ ایریا سے کار چھین لی گئی جبکہ تھانہ کوہسار‘ رمنا‘ کراچی کمپنی‘ سنگجانی اور تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقوں سے 5کاریں چوری کر لی گئیں۔ موٹر سائیکل چوری کے 7مقدمات تھانہ کراچی کمپنی‘ انڈسٹریل ایریا‘ ہمک‘ بارہ کہو اور تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کروائے گئے۔ سرقہ باالجبر کی 7وارداتوں میں کروڑوں کی نقدی اور موبائل فونز چھین لئے گئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس اپنے فرائض سے پہلو تہی کر رہی ہے جس سے جرائم پیشہ بے قابو ہو گئے ہیں۔ راولپنڈی کے شہری ایک گاڑی 20موٹر سائیکلوں‘ طلائی زیورات‘ موبائل فونز‘ نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے۔ تھانہ ریس کورس جناح لین رینج روڈ پر2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر احسن شفیق اور عقاش اکمل سے 2موبائل اور 15ہزار‘ تھانہ صدر بیرونی کہکشاں کالونی میں 3ملزمان تنویر خان کی دکان سے 35ہزار اور موبائل چھین لے گئے۔