• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریل فائیو پرکینیڈین جوڑے سے قیمتی آئی فونز چھیننے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد (ایوب ناصر‘ خصوصی نامہ نگار) ٹریل فائیو پر کینیڈین جوڑے سے اسلحہ کی نوک پر قیمتی موبائل چھینے والا اپر دیر کا رہائشی خالد باز گل چند گھنٹے بھی انجوائے نہ کر سکا اور پولیس نے اسے پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا۔ ملزم کی نشاندہی پر کینڈین شہری واوک ہیٹ اور میسل فورٹیر سے چھینے گئے 6لاکھ روپے مالیتی آئی فونز اور پستول برآمد کر لئے گئے۔ کینیڈین جوڑا 21دسمبر کو شادی کی ایک تقریب میں شرکت کیلئے آیا تھا۔ جمعرات کو کینیڈین میاں بیوی ٹریل فائیو پر واک کیلئے نکلے تو پانی والے چشمہ سے تھوڑا اوپر ایک شخص پستول پکڑے جھاڑیوں سے نکلا اور دونوں سے قیمتی موبائل فون چھین کر چلتا بنا۔ میزبان نے سیکرٹریٹ پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے واردات کے بعد پستول اور موبائل فون فیض آباد کے نزدیک جنگل میں چھپا دیا تھا۔
اسلام آباد سے مزید