راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)جے یو آئی راولپنڈی کے امیر، حافظ ڈاکٹر ضیاءالرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت مدارس کی رجسٹریشن کے لیے فوری طور پر قانونی اور انتظامی اقدامات کرے تاکہ یہ اہم معاملہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچے۔جے یو آئی ضلع راولپنڈی کے ترجمان حافظ ضیاءاللہ خان نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم میں قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن نے پوری قوم کی ترجمانی کی، اس وقت جب کوئی دوسری سیاسی جماعت اس بل کی مخالفت کرنے کی ہمت نہیں کر سکتی تھی۔