اسلام آباد (جنگ نیوز ) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ سیکرٹری خالد محمود چوہدری،سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد شبیر عباسی ایف ایٹ مرکز کے جنرل سیکرٹری اسماعیل خان ،ایف ٹین مرکز کے صدر احمد خان، ایف الیون کے صدر مہر اللہ داد، اور دیگر نے کہا ہے کہ آئیسکو نے مرمت کے نام پر کاروباری طبقے کو پریشان کر رکھا ہے مرمت اگر کرنی ہوتی ہے تو چھٹی والے دن مرمت کا دن مقرر کیا جائے ۔