راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے دو لڑکیوں سمیت 3افراد کو اغواء کر لیا گیا۔ تھانہ ائرپورٹ کو اشفاق احمد نے بتایا کہ میرابھائی عبدالرزاق اپنے رشتہ دار علی عمران کے پاس ٹھہرا تھا۔ یکم جنوری کی رات بھائی نے عمران کو بتایا کہ صبح محمد علی کے پاس جاؤں گا۔ شام کو وہ واپس آیا تو عبدالرزاق نہ ملا۔ تھانہ صدر بیرونی کو ذیشان انجم نے بتایا کہ 19سالہ فرح گل کو کسی نے اغواء کر لیا۔ تھانہ روات کو یعقوب نے بتایا کہ فون آیا کہ (الف) گھر میں نہیں ہے۔