اسلام آباد(جنگ نیوز) میڈیا ٹاؤن میں پانی کی کمی سے نمٹنے کیلئے بنائی گئی کمیٹی اور پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کے مابین ایک اہم میٹنگ سوسائٹی آفس میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں پی سی آر ڈبلیو آر کے طرف سے ڈائریکٹر محمد دلشاد اور ڈپٹی ڈائریکٹر انجنئیر ابتسام عصمت اور میڈیا ٹاؤن کمیٹی ممبران محمد اعظم، اکبر دین، محمد نواز خان، حفیظ اور گل ستی نے شرکت کی۔سوسائٹی میں پانی کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کی گئی۔