اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) سربراہ آئیسکو محمد نعیم جان نے جنرل منیجر آپریشن محمد اسلم خان، چیف انجینئر ڈویلپمنٹ کامران آفتاب اور دیگر سینئر افسران کے ہمراہ آئیسکو کمپیوٹر سینٹر اور ریجنل ٹریننگ سینٹر کے نئے دفاتر کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کے معزز صارفین کو بہترین اور بروقت سروسز کو یقینی بنانا ہماری اہم ترین ذمہ داری ہے اور ان ٹارگٹس کا حصول جدید ٹیکنالوجی اور افسران و سٹاف کی دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق ٹریننگ سے ممکن ہو گا۔