اسلام آباد (ساجد چوہدری )محکمہ ہائی وے پنجاب راولپنڈی آفس نے اڈیالہ روڈ پر زیر تعمیر خواجہ کارپوریشن فلائی اوورمنصوبے کے مقام پر مختلف اداروں کو اپنی سروسز کی منتقلی کیلئے یاددہانی کے خطوط لکھ دیئے ہیں ، ایس ڈی او سب ڈویژن ٹو کی طرف سے واسا ، محکمہ سوئی گیس ، پی ٹی سی ایل ، نیا ٹیل اور این ٹی سی حکام کو لکھے گئے خطوط میں ان اداروں سے کہا گیا ہے کہ اس وقت فلائی اوور منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے ، سروسز کی منتقلی کیلئے اس سے قبل بھی خطوط جاری کئے جا چکے ہیں ، ایک بار پھر ان اداروں کو لکھے گئے خط میں درخواست کی گئی ہے کہ اس منصوبے کی جگہ پر آنے والی تمام یوٹیلیٹیز کو فوری طور پر منتقل کر دیا جائے ، کام کے دوران ہونے والے کسی بھی نقصان کیلئے محکمہ ہائی وے ذمہ دار نہیں ہوگا۔