• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید سردی کی لہر برقرار، انگلینڈ اور ویلز کے بعض حصوں میں برفباری کی نئی وارننگ جاری

مانچسٹر/گلاسگو(ہارون مرزا/طاہرانعام شیخ) برطانیہ میں شدیدسردی کی لہربرقرارہے ۔شدید برفباری کے باعث مانچسٹر کے ہوائی اڈے پر پانچ یو م کے دوران چوتھی مرتبہ تمام پروازوں کو معطل کر دیا گیا۔ شدید برفباری کے باعث ائیر پورٹ کے رن وے پر جہازوں کے لیے لینڈنگ اور اووٹیک کرنا مشکل ہو گیا۔ ہنگامی بنیادوں پر ائیر پورٹ سے برف ہٹانے کیلئے ایک گھنٹے تک تمام پروازیں روک دی گئیں جس سے ہزاروں مسافروں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ مانچسٹر ائیر پورٹ کے دونوں رن ویز پر برف کی نمایاںسطح جمنے کی وجہ سے پروازوں کا رخ دیگر ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیاپانچ دونوں میں چوتھی مرتبہ ائیر پورٹ کو موسمی اثرات کے باعث بند کرنا پڑا جس سے سفری افراتفری پھیل گئی مسافروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ پروازوں میں خلل کی توقع رکھیں کیونکہ موسمی حالات کے مطابق ائیر پورٹ حکام کو فیصلے لینا پڑ رہے ہیں۔ گزشتہ روز ائیر پورٹ پر برفباری کے باعث 14روانگی اور 5آمد کی پروازوں کو منسوخ کیا گیا۔انگلینڈ اور ویلز کے بعض حصوں کے لیے برفباری کی ایک نئی وارننگ جاری کر دی گئی انگلینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں اب تک کی سردی کی سب سے سرد رات ریکارڈ کی گئی ہے۔ باورکیا جا رہا ہے کہ ملک میں درجہ حرارت کئی مقاما ت پر منفی20 سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے یہ 2011 کے بعد جنوری کی سرد ترین رات ہوگی۔ شدید موسم کی وجہ سے ریل میں رکاوٹ کارن وال اور ویلز میں ٹرینوں کو متاثر کررہی ہے ۔ برفباری کے حوالے سے مختلف علاقوں میں ییلو وارننگز بھی جاری کی گئی جبکہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے بھی الرٹس موجودہیں ۔ٹرانسپورٹ فار ویلز نے کہا کہ بعض ریل لائنیں،تیز ہوا، بارش اور برف باری کے بعد ٹریک کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے بند کر دی گئی ہیں۔ سوموار تک صورتحا ل برقرار رہ سکتی ہے سگنلنگ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے بھی کریو اور ولمسلو کے درمیان تاخیر دیکھی گئی ہےجس سے اونتی ویسٹ کوسٹ، کراس کنٹری، ناردرن اور ٹرانسپورٹ فار ویلز ٹرینیں متاثر ہو رہی ہیں۔ ڈیون اور کارن وال میں برفباری کی وجہ سے اہم سفری انتباہات جاری کی گئی ہیں لوگوں کی بڑی تعداد برفباری کے باعث سڑکوں پر مسائل اور تاخیر کا شکار ہے ۔گلاسگوسے نمائندہ جنگ کے مطابق اسکاٹ لینڈمیں شدید سردی کے باعث ڈیڑھ سے زائد اسکول اور نرسریاں بندکردی گئی ہیں جبکہ ویلزمیں 80اوریارکشائر کے علاقوںمیں بھی بعض اسکول بندکردیئے گئے ہیں ۔برفباری سے سڑکوں ،ریل گاڑیوں اور فیری سروسز میں مشکلا ت کاانتباہ جاری کیاگیا ہے ۔