• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا تاریکن وطن کی حق تلفی کررہا ہے، اقوام متحدہ

نیویارک(نیوزڈسیک)اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے آسٹریلیا میں تاریکن وطن کی حق تلفی سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان سمیت دیگر مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے2 درجن سے زائد تارکین وطنوں کو نارو ے کے جزیرے میں زبردستی کئی عرصے سے حراست میں رکھا ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ ہیومن رائٹس کمیٹی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا نے شہری اور سیاسی حقوق کے متعلق سے عالمی معاہدے کی 2 دفعات کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ ایک تو یہ کہ صوابدیدی حراست اور دوسری حراست کو عدالت میں چیلنج کرنے کے حقوق کا تحفظ شامل ہے۔مذکورہ حوالے سے عرب میڈیا نے بھی ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس کے مطابق جنیوا میں یونائیٹڈ نیشن کے ادارے نے آسٹریلیا سے اس بات کا بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ آسٹریلیا تارکینِ وطن کو عالمی قوانین کے مطابق حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ان کومناسب معاوضہ ادا کرنے کے ساتھ اس بات کوبھی یقینی بنائے کے دوبارہ ایسی کوئی خلاف ورزی کا مرتکب نہ ہو۔