• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریذیڈنٹ ٹرافی، اذان کی سنچری، ایک ہزار فرسٹ کلاس رنز مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ 844رنز بنانے والے نوجوان اذان اویس نے پریذیڈنٹ کپ میں ایشال ایسوسی ایٹ کی طرف سے دوسری اننگز میں 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 119 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 69 رنز اسکور کیے اور اپنے ایک ہزار فرسٹ کلاس رنز بھی محض 15 اننگز میں مکمل کرلیے ۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ایشال ایسوسی ایٹ نے دوسری اننگز 288 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی ۔406 رنز کے ہدف کے جواب میں ہائر ایجوکیشن نے جمعے کو کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں پر 136 رنز بنائے تھے۔ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں واپڈا نے کے آر ایل کے خلاف دوسری اننگز 313 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔ محمد اخلاق نے 125، ایاز تصور نے 98 رنز کی اننگز کھیلی۔ ارشد اللہ نے 77 رنز دے کر سات وکٹیں حاصل کیں۔431 کے ہدف کے جواب میں کے آر ایل نے 4 وکٹوں پر 98 رنز بنائے تھے۔ ایس بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں او جی ڈی سی ایل کی ٹیم اسٹیٹ بینک کے خلاف دوسری اننگز میں369 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عادل امین نے 117 ، سرور آفریدی نے 64 رنز بنائے۔ نیاز خان نے86 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اسٹیٹ بینک کو 369 رنز کا ٹارگٹ ملا ،اس نے 84 پر دو وکٹ کھودیے تھے۔ ایچ پی سی اوول میں سرکاری ٹی وی کی ٹیم دفاعی چیمپئن ایس این جی پی ایل کے 406 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 333 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد طحہ 86رنز بناسکے۔ ایس این جی پی ایل نے دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 241 رنز بنائے تھے۔

اسپورٹس سے مزید