لاہور ( جنرل رپورٹر ) کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 20 واں اجلاس ہوا۔ صدارت صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کی۔ سیکرٹری داخلہ نے بریفنگ دی۔ کابینہ کمیٹی نے صوبہ پنجاب کے 12 مختلف اضلاع میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ کابینہ کمیٹی نے 13 جنوری سے پاکستان ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ ضلع میانوالی میں رینجرز کی دو کمپنیوں کی تعیناتی کی توسیع کر دی۔ ڈی جی خان کے بارڈر سے ملحقہ چیک پوسٹوں پر رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔