اسلام آباد (خبر نگار) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت اسلام آباد کے جج راجہ جوادعباس حسن نے منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔ تھانہ اے این ایف میں درج 2400 گرام چرس سمگلنگ کے مقدمہ میں گرفتار ملزم شاہد الرحمن کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران ملزم کی جانب سے دانش اکبر خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ملزم کا کوئی سابقہ کریمنل ریکارڈ نہیں ، کسی قسم کا کوئی مقدمہ اس سے قبل درج نہ ہے ، وقوعہ کا کوئی چشم دید گواہ بھی نہیں ہے ، ملزم کا مبینہ منشیات سے کوئی تعلق نہیں۔ استدعا ہے کہ ضمانت منظورکی جائے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعددرخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دےدیا۔