• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا طیارہ حادثے سے قبل بلیک باکسز کی ریکارڈنگ بند ہونے کا انکشاف

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

جنوبی کوریا میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے بلیک باکسز کی ریکارڈنگ حادثے سے قبل ہی بند ہونے سے متعلق انکشاف ہوا ہے۔

جنوبی کوریا کے وزارتِ ٹرانسپورٹ کے مطابق جیجو ایئر کے تباہ شدہ طیارے کے بلیک باکسز کی حادثے سے 4 منٹ قبل ریکارڈنگ بند ہو گئی تھی۔

حادثے میں 179 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ بلیک باکسز کی ڈیٹا ریکارڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے حادثے کی اصل وجوہات جاننے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

تفتیش کار پرندے سے ٹکراؤ، خراب لینڈنگ گیئر اور رن وے بیریئر جیسے عوامل کو ممکنہ وجوہات کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

دوسری جانب جیجو ایئر کے چیف ایگزیکٹیو کو ملک چھوڑنے سے روک دیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا کے وزیر ٹرانسپورٹ واقعے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ 29 دسمبر 2024ء کو تھائی لینڈ سے موان، جنوبی کوریا آنے والے بوئنگ 737-800 کو حادثہ پیش آیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید