کراچی( اسٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثات میں نوعمر لڑکے سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ملیر ماڈل کالونی پرنس بیکری کے قریب ٹریفک حادثے میں نوعمر لڑکا جاں بحق ہو گیا۔متوفی کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 14 سالہ حسن ولد رب نواز کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق واقعہ موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے سے پیش آیا۔متوفی کے بہنوئی کمال نے بتایا کہ حسن ماڈل کالونی ملیر کا رہائشی ہے ۔متوفی حسن موٹر سائیکل مکینک کاکام سیکھ رہا تھا۔حسن پانچ جماعت پاس ہے اور اس کے پانچ بھائی بہن ہیں ،حسن کے والد فالج کے مریض ہیں۔بہنوئی نے بتایا کہ حسن گھریلو اخراجات پورے کرنے کے لیے کام سیکھ رہا تھا۔حسن کو موٹر سائیکل چلانے کا شوق تھا۔متوفی حسن کا آبائی تعلق لودھراں پنجاب سے تھا۔ حسن کی میت اس کے اہل خانہ پنجاب لے گئے ہیں۔فرئیر تھانے کی حدود کینٹ اسٹیشن للی برج کے اوپر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا۔