کراچی ( اسٹاف رپورٹر )فیڈرل بی ایریا میں گھر کے باہر کھڑی خاتون سے لوٹ مار کی کوشش ناکام ہو گئی۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں گھر کے باہر پہنچنے والی خاتون سے تنہا مسلح ڈاکو نے لوٹ مار کی کوشش کی ۔ڈاکو موٹر سائیکل پر گلی سے گزرا اور خاتون کو تنہا دیکھ کر ڈاکو نے اسلحہ نکالا۔خاتون نے ڈاکو کو مارنے کے لیے ہاتھ اٹھایا اور شور مچایا جس پر ملزم فرار ہوگیا ۔خوش قسمت خاتون کافی دیر تک گھر کا دروازہ کھٹکھٹاتی رہیں۔