کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تقرری سے متعلق ڈاکٹر شاہد رسول کی معطلی کا عبوری حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کردیا، تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے 2 دسمبر کو شاہد رسول کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا، سنگل بینچ تمام فریقین کا موقف سن کر حتمی فیصلہ جاری کرے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی غیر موجودگی سے اسپتال کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے، جناح اسپتال میں سندھ حکومت کی تقرریوں پر قانونی جائزہ ضروری ہے، عدالت نے سنگل بینچ کو ڈاکٹر نازش بٹ کی درخواست پر مکمل سماعت کی ہدایت کی ہے۔