کراچی (اسٹاف رپورٹر) اندرون ملک دھند اور موسم کی خرابی کے بعض ٹرینوں کی کراچی سے روانگی تاخیر کا شکار ہے۔ ہفتے کو 45اپ پاکستان ایکسپریس دوپہر 02:00 بجےکے بجائے سہہ پہر03:45 بجے روانہ ہوئی، جب کہ 41اپ قراقرم ایکسپریس سہہ پہر 3بجے کے بجائے رات سوا پانچ بجے اورکراچی سے لالہ موسیٰ براستہ فیصل آباد جانے والی 17اپ ملت ایکسپریس شام5 بجےکے بجائے شام سوا چھ بجے روانہ ہوئی۔پاکستان ریلوے نے تکلیف کے لیے مسافروں سے معذرت کا اظہار کیا ہے۔