• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ اجمیر نگری، مبینہ مقابلے میں دو زخمیوں سمیت 3 ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )خواجہ اجمیر نگری پولیس نے مبینہ مقابلے میں دو زخمی ملزمان سمیت 3 ملزمان کو گرفتار ،ملزمان کے قبضے سے دو موٹر سائیکلیں،ایک آئی فون13پرو میکس سمیت 3 موبائل فون اور دو پستول برآمد۔پولیس کے مطابق، سیکٹر 2 مین روڈ نزد گڈلک لان 4 جے بس اسٹاپ کے قریب پولیس نے 2موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 زخمی ملزمان سمیت 3ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت ریحان عرف آکاش ولد محمد جمیل اور زکی الرحمان ولد بخت علی جبکہ ان کے گرفتار ساتھی کی علی احمد عرف منا ولد پپو کے ناموں سے ہوئی۔ملزمان کا ایک ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ملزمان کے قبضے سے دو عدد موٹر سائیکلیں ہنڈا 125 چھینی ہوئی ،ایک آئی فون13پرو میکس موبائل سمیت 3 موبائل فون اور دو پستول 30 بور بمعہ 8 گولیاں برآمد کی گئیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید