• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے لئے مقامی غیر سرکاری تنظیم کے تعاون سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ڈپٹی کمشنر جنوبی کے دفتر میں کیا گیا ، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی اورشہری مسائل کے حل کے لئے تجاویز کے منصوبے تیار کئے ،کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ ورکشاپ کے انعقاد سے افسران کو مسائل کے حل کی کوششوں میں درپیش دشواریوں سے آگاہی ہوئی اور ان کو دور کرنے کے لئے منصوبہ بندی کرنے کا موقع ملا ہے اس سے انھیں شہر کی بہتر خدمت کرنے میں مدد ملے گی ، سیکریٹری ٹریننگ مینجمنٹ اینڈ ریسرچ ونگ حکومت سندھ عبدالوحید شیخ نے بھی ورکشاب سے خطاب کیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید