کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد یوسی ٹو کے چیئرمین فرحان سہیل کی ہدایت پر ٹائون انتظامیہ نے عثمان رمز پارک کے اطراف میں اسٹریٹ لائٹ کی تنصیب کا مکمل کر لیا۔ شادمان ٹائون 14/B میں اسٹریٹ لائٹ کی تنصیب کے کام کی نگرانی یو سی ناظم کے کوآرڈی نیٹر مشائح احمد نے کی۔ اس موقع پرعلاقہ کونسلر اور دیگر بھی موجود تھے۔ اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب پر اہل محلہ نے یو سی چیئرمین اور جماعت اسلامی کی بلدیاتی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس موقع پر علاقہ کمینوں نے پانی کے لائن میں کئی مقامات پر لکیج کا مسئلہ حل کرنے کی اپیل بھی کی۔