• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والا شخص عادی جرائم پیشہ نکلا، ساتھیوں یا شہری نے قتل کیا، پولیس

کراچی(اسٹاف پورٹر) سپر ہائی وے اسکیم 33غازی گوٹھ گو پمپ کے قریب سڑک سے گزشتہ شب 2 گولیاں لگی ملنے والی لاش کی شناخت نور محمد کے نام سے ہوگئی۔پولیس کے مطابق ہلاک شخص نور محمدکے خلاف تھانہ سچل اور تھانہ شارع فیصل میں ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں،وہ پہلے شارع فیصل کے علاقے پہلوان گوٹھ میں مقیم تھا،اس کی رہائش اب تھانہ مبینہ ٹاون کی حدود میں واقع کچھی آبادی نیازی کالونی میں ہے۔واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا ہے ۔پولیس کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ نور محمد کو اسکے ساتھیوں نے یا پھر کسی شہری نے دو گولیاں مارکرقتل کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید