کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس کی جانب سے شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے مقدمے میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کی عدالت میں مدعی نے عدالت کے روبرو دو ملزمان کو شناخت کرلیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں شناخت پریڈ ہوئی۔مدعی نے عدالت کے روبرو دو ملزمان کو شناخت کرلیا۔مجموعی طور پر آٹھ ملزمان مقدمے میں گرفتار ہیں ۔ملزمان اس وقت جسمانی ریمانڈ پر تحویل میں ہیں۔