کراچی( اسٹاف رپورٹر )بلدیہ ٹاؤن میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ،بلدیہ ٹاؤن تھانے کی حدود بلدیہ ساڑھے پانچ میں فائرنگ کے واقعے میں خاتون جاں بحق ہو گئی، جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔خاتون کی شناخت 25 سالہ مہر النساء زوجہ محمد حسین کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ بلدیہ عمران سعد کے مطابق مقتولہ کو اس کے شوہر محمد حسین عرف بلال نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔