کراچی (اسٹاف رپورٹر )ملیر ماڈل کالونی میں واقع کاسمیٹکس کی دکان میں خواتین اور بچی مبینہ طور پر پرس چوری کر کے فرار ہو گئیں،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے،خاتون ملزمہ نے شوکیس سے پرس نکالا جبکہ بچی نے بھی شیلف سے بیگ اٹھا کر چھپالیا۔واردات کے لیے چار خواتین رکشا میں آئی تھیں ،سیلز گرل کے بیگ میں سونے کی چین، انگھوٹی اور نقدی موجود تھی۔