اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے ججز کا روسٹر جاری کردیا گیا،13سے17جنوری تک کیسوں کی سماعت کے لیے سات سنگل بینچ اور تین ڈویژن بینچ دستیاب ہوں گے۔چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار کی جانب سے جاری ججز ڈیوٹی روسٹرکے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 14 جنوری سے دستیاب ہونگے جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز آئندہ ہفتے رخصت پر ہونگی پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ہو گا دوسرا ڈویژن بنچ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ہوگا تیسرا ڈویژن بنچ جسٹس بابر ستار اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ہوگا، تاہم چیف جسٹس کی ہدایت پر خصوصی ڈویژن بینچ اور لارجر بینچ بھی دستیاب ہوگا۔