• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی اجلاس، فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی عدم شرکت پر برہم

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں چیئرمین پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی عدم شرکت پر کمیٹی برہمی کا اظہار کیا۔ ممبر پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی شاہد کھوکھر کی کمیٹی کو بریفنگ مستردکردی گئی جبکہ کمیٹی نےاکاونٹس تفصیلات اور آڈٹ کیلئے تمام سپورٹس فیڈریشنز کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا ثنا اللہ مستی خیل کی زیر صدارت اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میںمنعقد ہوا،چیئرمین پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی عدم شرکت پر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئےٹرانسپرنسی اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا اعادہ کیا جبکہ چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ بڑی سے بڑی رکاوٹ کا ہاتھ توڑ دینگے، ممبر پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی شاہد کھوکھر کی کمیٹی کو بریفنگ مستردکردی گئی۔ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ نے کہا کہ سپورٹس فیڈریشنز اکاونٹس آڈٹ فراہم کرنے سے گریزاں ہیں،44فیڈریشنز میں سے صرف 9 فیڈریشنز نے اکاونٹس تفصیلات فراہم کی ہیں ،قائمہ کمیٹی تمام سپورٹس فیڈریشنز کو پابند بنائے۔قائمہ کمیٹی نے اکاونٹس تفصیلات اور آڈٹ کیلئے تمام سپورٹس فیڈریشنز کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ندیم ارشاد کیانی نے کہا کہ پی ایف ایف قائمہ کمیٹی کیساتھ مذاق کر رہا ہے،نارملائزیشن کمیٹی کو اپنی مدت ہی نہیں معلوم ہے،یہ قائمہ کمیٹی کو درست معلومات نہیں دے رہے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی ثنا اللہ مستی خیل نے کہا کہ نہیں چاہتے کہ فٹبال میں ملک کی بدنامی ہو۔
اسلام آباد سے مزید