راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر عثمان شوکت کی قیادت میں وفد نے کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز سے ملاقات کی۔اس موقع پر گروپ لیڈر سہیل الطاف اور سابق صدر اسد مشہدی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں بنک روڈ کوواکنگ سٹریٹ بنانے پر بزنس کمیونٹی کے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔کورکمانڈر نے یقین دلایا کہ راولپنڈی چیمبر ، اسٹیشن کمانڈر اور سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے یہ مسئلہ حل کیا جائے گا۔ کورکمانڈر نے کہا کہ معاشی ترقی کے لئے انڈسٹرئلائیزیشن لازمی ہے، رنگ روڈ کے اطراف اکنامک و انڈسٹریل زونز کی تعمیر کے لئے تمام ممکن سپورٹ دی جائے گی۔