• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کا ویژن گھر گھر پہنچانے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا جائیگا،متحدہ کونسلرز الائنس

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)متحدہ کونسلرز الائنس راولپنڈی نے میاں محمد نواز شریف، وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ملک میں معاشی استحکام اور عوامی فلاح کے منصوبوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کے ویژن کو گھر گھر پہنچانے کیلئے متحدہ کونسلرز الائنس اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ اس سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں متحدہ کونسلر الائنس کے چیئرمین صنوبر گل، وائس چیئرمین شبیر احمد اور راجہ ظفر علی ستی سمیت کونسلرز ملک ارشد، اظہر علی قادری، شمس خان، باسط قریشی، رانا ندیم ظفر، شبیر احمد، ملک حسنین، سیف الرحمان خان، امجد علی قریشی، طارق محمود اعوان، شہزاد گل بھٹی، وحید معیال، سردار محمد نواز، انور خان جدون، ظفر محمود عرف تنویر خان، شانی کوہستانی، ایلون پرویز غوری، حکیم ندیم مارگرے، عبداللہ خان، قیصر مغل، محمد توقیر، استاد عزیز اور کونسلر شیر خان کے علاوہ لیڈی کونسلرز رخسانہ خلیل، گل آفرین، راحلیہ امجد اور لیڈی کونسلر نگہت پروین شریک تھیں۔ اجلاس میں تمام کونسلرز و لیڈی کونسلرز نے متحدہ کونسلر الائنس راولپنڈی کو شہر کی تعمیر وترقی کیلئے کردار ادا کرنے اور قیادت کیساتھ ملکر عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے پر زور دیا۔
اسلام آباد سے مزید