اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)ضلع کرم پارہ چنار میں مبینہ مظالم اور گرفتاریوں کے خلاف سنی علماء کونسل اسلام آباد کے زیرِ اہتمام نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مرکز اہلسنت جامع مسجد عبداللہ بن مسعود کراچی کمپنی سے احتجاجی مظاہرہ سے سنی علماء کونسل کے صدر حافظ نصیر احمد، مولانا عبدالرحمن معاویہ،مولانا عبدالرزاق حیدری نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کرم ایجنسی پارہ چنار میں مستقل قیام امن کیلئے بلا تفریق فوجی آپریشن ، قرآن مجید اور مساجد جلانے والوں کو گرفتار کیا جائے۔اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کیا جائے اور غیر ملکی مداخلت کو روکا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بگن کرم کے بازار، املاک اورجلائی جانیوالی مساجد کے متاثرین کو نقصانات کا معاوضہ فراہم کرے۔