اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی محمد شہریار سلطان نے ریسکیو 1122 لاہور ہیڈ کوارٹر میں جی ڈی سے ملاقات کی، انہوں نے قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر ریسکیو 1122 کی طرف سے دی جانیوالی ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کو متعلقہ صوبائی محکموں کے تعاون سے ملک بھر میں مزید بہتر بنانے پر زور دیا، ملاقات میں ڈی جی ریسکیو اور چیئرمین این ایچ نے اتفاق کیا کہ موٹر ویز کے انٹر چینجز پر ایمبولینسز کو پارک کرنے کی جگہ مختص کی جائیگی۔