اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)ٹریل 5 پر غیرملکی فی سے موبائل چھیننے والا ملزم تھانہ سیکرٹریٹ پولیس سے فرار ہوگیا۔ ملزم کو عدالت پیشی کے لئے اے ایس آئی نعیم لیکر گیا تھا جسمانی ریمانڈ حاصل کیاگیا، ملزم ہتھکڑیوں کیساتھ فرار ہوگیا۔ ملزم کو پکڑنے کیلئے اے ایس آئی تعاقب کے دوران حادثے کا شکار ہو کر زخمی بھی ہو گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرار ہوا ہے لیکن ٹریل 5والا نہیں۔ادھر تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او نے فون اٹینڈ نہیں کیا ۔