• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی استحکام کیلئے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ ضروری ،حسین مقدسی

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ ) تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ وطنِ عزیز پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ضروری ہے۔کربلا کے ہیرو شہزادہ علی اصغر کا کردار رہتی دنیا تک کے اطفال کیلئے سبق آموز ہے ۔ شہزادہ علی اصغر نےکربلا میں اپنی ننھی جان کا نذرانہ پیش کر کے یزیدیت کو ابدی نیند سُلا دیا۔حکومت مسلمہ مکاتب کو برابری کی سطح پر حقوق کی ادائیگی یقینی بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محفلِ صغیر کربلا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بحرانوں سے نمٹنے کیلئے حضرت علی کی سیرت پر عمل کرنا ہو گا۔ دریں اثناء جڑواں شہروں میں بھی مذہبی تنظیموں اور دینی اداروں کے زیرِ اہتمام محافلِ میلاد، کانفرنسیں اور تہنیتی تقریبات منعقد ہوئیں۔
اسلام آباد سے مزید