• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر اسنوکر ٹائٹل جیتا لیکن کسی نے حوصلہ افزائی نہیں کی، محمد آصف

کراچی (شکیل یامین کانگا) عالمی چیمپئن محمد آصف نے پاکستان کھیلوں کے کرتا دھرتاؤں کے ساتھ اعلیٰ حکام کو تنقید کا ہدف بناتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں میں عالمی اعزازات حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی سراہا جائے۔ انہوں نے کہا سری لنکا میں کامیابی ملی، دو ماہ قبل تیسری بار ورلڈ کپ جیتا، بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ بھی برابر کیا ہے۔ دنیاکا ہر بڑا ٹائٹل جیتا ہے لیکن اسپورٹس ڈپارٹمنٹ، صدر پاکستان، وزیراعظم ،وزیراعلی پنجاب مریم نواز، اسپورٹس منسٹر رانا ثناء اللہ کسی کی بھی جانب سے حوصلہ افزائی کا میسج نہیں بھیجا گیا ۔ کرکٹ کے علاوہ بھی کھیل ہیں، عالمی ٹائٹل جیتنے پر ان کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے۔کرکٹ کی مخالفت نہیں کررہا ۔سارک کپ جیت کر وطن جارہا ہوں دیکھیں میری کارکردگی اور میسج کا کسی پر کوئی اثرہوتا ہے یا نہیں۔

اسپورٹس سے مزید