• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، شہباز شریف

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ دہشت گردی کی اس جنگ میں مجھ سمیت پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکار اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک کی سلامتی کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں۔پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اپنے بیان میں کیا۔ وزیر اعظم نے شمالی وزیرِ ستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید