• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پونے 6 کروڑ کی خورد برد کے ملزم کو مظفرگڑھ سے گرفتار کرلیا

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایف ائی اے کمپوزٹ سرکل ملتان کی ٹیم نے مظفر گڑھ میں کاروائی کرتے ہوئے 5کروڑ 80 لاکھ روپے کے فراڈ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان کے ZTBL فراڈ کے مقدمہ نمبر 67/24میں ملوث محسن عباس ولد عاشق حسین کو مظفر گڑھ سٹی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کو دھوکہ دہی میں 20 لاکھ روپے کا فائدہ اٹھانے کا ملزم قرار پایا گیا ہے۔ زیڈ ٹی بی ایل کے ملازمین سمیت ملزمان نے تقریباً 58 ملین روپے خورد برد کئے۔ ملزمان سے اب تک 15 کروڑ روپے برآمد کر لیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
ملک بھر سے سے مزید