• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریب آباد، پانی سپلائی کرنیوالا ٹیوب ویل ایک ماہ سے خراب علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

پشاور(وقائع نگار) غریب آباد نمبر 2 آرمی سپلائی گیٹ کے علاقہ میں ایک ماہ سے ٹیوب ویل خراب علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے تاہم علاقہ کے منتخب ایم پی اے اور ایم این اے سمیت متعلقہ حکام بھی ٹھس سے مس نہیں ہو رہے اہلیان علاقہ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت مئیر پشاور سے نوٹس لیکر فوری مسلہ حل کرنیکا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے اہلیان علاقہ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے علاقے کو پانی سپلائی کرنیوالا ٹیوب ویل مکمل طور پر خراب ہوچکا ہے جسکی وجہ سے علاقہ میں پانی کی قلت سے شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ دور دراز سے پانی لانے پر مجبور ہے اہلیان علاقہ کے مطابق منتخب ایم پی اے اور ایم این اے نے بھی صورت حال پر انکھیں بند کی ہے اور کوئی پرسان حال نہیں ہے علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے فوری ٹیوب ویل کی مرمت یا نئے ٹیوب ویل کا بند وبست کر کے ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی دھرنا دینگے۔
پشاور سے مزید