اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان و ممبر وزیراعظم ٹاسک فورس برائے ہاؤسنگ سیکٹر سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ تعمیراتی سیکٹر کی بحالی کیلئے کمپلیکس ٹیکسیشن پر نظر ثانی کرنا خوش آئند ہے،اس میں پراپرٹی کے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کو کم کرنے اور پراپرٹی کی فروخت پرپانچ فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) پر نظر ثانی کرنے کے منصوبے شامل ہیں، یہ ایک ایسا اقدام ہے جو پہلی بار گھر خریدنے والوں اور سستی ہاؤسنگ اسکیموں کے لیے انتہائی ضروری ریلیف فراہم کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس ایک ماہ میں اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کر دے گی۔