• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر صحافی جاوید شہزاد انتقال کرگئے صدر،وزیراعظم ، وزیر اطلاعات اور پی آئی او کا اظہار افسوس

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار، نیوز رپورٹر ) سینئر صحافی جاوید شہزاد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ آج گیارہ بجے چوہڑ ہڑپال بڑے قبرستان میں ادا کی جائے گی ،صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف ، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ نے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ، صدر مملکت نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم کی جرنلزم اور میڈیا کے شعبوں میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،آمین، پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، جاوید شہزاد صحافتی حلقوں میں باوقار شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے تمام گروپوں اور نیشنل پریس کلب کے عہدے داروں نے مرحوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی ہے ۔
اسلام آباد سے مزید