اسلام آباد ( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت کے اتوار بازاروں میں گراں فروش اور تجاوزات کے مرتکب 18 افراد گرفتار کر لیے گئے، ضلع بھر میں سبزی فروٹ ، گوشت اور دودھ دہی من مانے نرخوں پر فروخت کئے جا رہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف اتوار بازاروں کا دورہ کیا، اے سی سٹی نے جی سکس بازار سے 4 افراد حراست میں لیے گئے۔