• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، سکول وینز کی ٹریفک قوانین کیخلاف ورزیوں پر سخت کارروائی کے احکامات جاری

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) سردیوں کی تعطیلات کے بعد سکولز دوبارہ کھلنے پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے سکول وینز کی سیفٹی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی کے احکامات جاری کردئیے ، سی ٹی او بینش فاطمہ نے کہاہے کہ بچوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ٹریفک پولیس تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، سکول وینز کو قوانین کی پاسداری کا پابند بنایا جائے گا تاکہ بچوں کو محفوظ ماحول میں سکول اور گھر پہنچایا جا سکے، سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے سکول وینز کی سیفٹی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید