راولپنڈی (خبر نگار خصوصی ) پولٹری مافیا سمیت مہنگائی مافیا نے تباہی مچا دی جڑواں شہروں کی انتظامیہ کنٹرول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ راولپنڈی شہرو کینٹ کے متعدد علاقوں میں زندہ مرغی 130روپے تک فی کلومہنگی ہوچکی جبکہ مرغی کا گوشت سرکاری نرخوں کے برعکس فروخت کیا جارہا ہے۔ 17دسمبر کو زندہ مرغی کے سرکاری نرخ 283روپے تھے جو 12جنوری کو 412 روپے پر برقرار تھے۔ مرغی گوشت کی سرکاری قیمت فروخت 597کے برعکس 700 روپے کلو اور اس سے بھی زائد میں فروخت جاری ہے۔ 20کلو آٹے تھیلا 27سو سے 1650پر آنے اور پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے باوجود نانبائیوں نے نان کی قیمتیں 20روپے نہیں کیں جبکہ مٹھائی اور بیکری اشیاء بھی بدستور مہنگی فروخت کی جا رہی ہیں لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہے۔