• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50کنال ڈیرے پر دھاوا اور قبضہ کی کوشش‘ بیوہ خالہ پر تشدد ، مقدمات درج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) کٹاریاں میں شہری کے 50کنال کے ڈیرے پر دھاوا بول کر قبضہ کی کوشش کرنیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ دھمیال کو مشتاق نے بتایا کہ امجد علی سے 50کنال زمین لی جو امجد علی نے باؤنڈری وال لگا کر حد بندی کر کے قبضہ دیا تھا۔ میں ہمراہ محمد نعیم‘ محمد ولی‘ اجمل حسین ڈیرہ بنی محبوب موجود تھے کہ جاوید خان‘ پرویز خان‘ امجد علی‘ ندیم نواز‘ بلال نواز سکنائے کٹاریاں اور تین چار نامعلوم مسلح اشخاص آ گئے۔ جاوید خان مسلح پسٹل نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔ ادہر صدر بیرونی پولیس نے خالہ گلناس بیوہ ملک خالد پر تشدد کرنے پر بھانجے تجمل رشید کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید