راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایوب پارک جھیل سے مچھلیاں اور جال چوری کرلیاگیا، تھانہ سول لائنزکو ممتاز حسن نے بتایا کہ میں ایوب پارک جھیل میں موجود مچھلیوں کا ٹھیکیدار ہوں جہاں سے کوئی نامعلوم چور مچھلیاں مالیتی 36ہزارروپے اور جال مالیتی 11ہزا رروپے چوری کر کے لے گیا ۔