اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر) میڈیا کرکٹ لیگ 2025 میں مزید چار میچوں کا فیصلہ ہو گیا پہلے میچ میں اے بی این نیوز نے سما نیوز کو 16 رنز سے ہرایا۔ دوسرے میچ میں سنو نیوز نے ا یکسپریس نیوز کو 91 رنز سے شکست دی۔ تیسرے میچ میں ڈان نیوز نے ولا وسٹا کو 10وکٹ سے ہرایا۔ چوتھے میچ میں پیمراکی ٹیم نے ایک سخت مقابلے کے بعد پی ٹی وی کی ٹیم کو ایک رن سے شکست دی میڈیا کرکٹ لیگ میں گروپ اے میں پہلے نمبر پر خیبر دوسرے پر جی این این اور تیسرے پر اعلان مارکیٹنگ ہے۔ گروپ بی میں پہلے نمبر پر جی ٹی وی دوسرے پر کیپیٹل سمارٹ سٹی اور تیسرے پر جیو نیوز ہیں گروپ سی میں پہلے نمبر پر روزنامہ جنگ دوسرے پر ایک نیوز اور تیسرے پہ پی آئی ڈی ہیں۔ گروپ ڈی میں اے بی این نیوز پہلے سنو نیوز دوسرے اور ڈان نیوز تیسرے نمبر پر ہیں۔ آج 13 جولائی کو پانچ میچ کھیلے جائیں گے۔