• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا عبدالغفور حیدری کی قاری ملک قاسم کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی

راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے) جمعیت علما اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری نےراولپنڈی کا دورہ کیا۔وہ گوالمنڈی میں جے یوآئی راولپنڈی کے رہنما قاری ملک قاسم کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کیلئے گے ۔انہوں نے تعزیت کرتے ہوئےدعاکی کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائیں ۔ انہوں نے کہاکہ ماں باپ زندگی کا نایاب سرمایہ ہوتے ہیں لیکن افسوس والدین کے جانے کے بعد ہی ان کی قدر و قیمت محسوس ہوتی ہے ۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور ان کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی ۔
اسلام آباد سے مزید