• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے بولر اور آل راؤنڈر کے روپ میں دیکھیں گے، شاہین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا ءاشرف نے کہا ہے کہ دس سال پہلے پی ایس ایل کا پودا لگایا تھا، آج دیکھ کرخوشی ہو رہی ہے کہ یہی پودا ایک درخت بن چکا ہے ۔ پی ایس ایل پی سی بی کے بڑے ریوینیو کا ایک اچھا ادارہ ہے، حضوری باغ میں ڈرافٹ کروانا اچھی کاوش ہے۔ پیر کو ڈرافٹ کے موقع پر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ ڈیرل مچل سے اچھا آپشن نہیں ہوسکتا تھا۔ ان کویہاں کھیلنے کا تجربہ ہے۔ پی ایس ایل میں مجھے بولر اور آل راؤنڈردونوں کے روپ میں دیکھیں گے، مجھے آرام دیا گیا تھا ، دعا کریں کہ چیمپئنز ٹرافی جیتیں۔ بابر اعظم نےکہا کہ وہ پشاور زلمی کا حصہ رہیں گے، اگر بطور کھلاڑی کھیلنا پڑا تب بھی مینجمنٹ کے ساتھ رہیں گے۔ پشاور زلمی چھوڑ نہیں رہا ۔ قلندرز کے ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا نے کہا کہ اچھی بات ہے چیمپئنز ٹرافی ہورہی ہے۔ اس ونڈو میں اچھے کھلاڑی میسر ہیں ، ہوسکتا ہے کہ آئندہ پرانی ونڈو میں پی ایس ایل ہو ۔ قلندرز ڈیرن گف کے ساتھ تجربہ اچھا رہا ہے۔

اسپورٹس سے مزید