• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنل نبیل پی او اے ڈسپلنری، بریگیڈیئر مجتبیٰ اسپورٹس کمیٹی ہیڈ مقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صد ر عارف سعیدکی منظوری سے ڈسپلنری کمیٹی اور اسپورٹس کمیٹی کا اعلان کردیا گیاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری آرمی اسپورٹس کرنل نبیل احمد رانا پی او اے ڈسپلنری کمیٹی کے سربراہ ، محمد جہانگیر سیکرٹری ہونگے ۔ممبران میں پرویز احمد ، نزہت جبین ، اعجاز علی ،پروفیسر احمد بلال ، سہیل احمد خان ، حیدر عثمان ایڈوکیٹ اور محمد عمران شامل ہیں۔ پی او اے اسپورٹس کمیشن کے سربراہڈائریکٹرآرمی اسپورٹس ڈائرریکٹوریٹ بریگیڈئرمجتبی حیدر اورپی او اے کے سیکرٹری جنرل محمد خالد محمود سیکرٹری ہونگے۔ ممبران میں رضوان الحق ، فوزی خواجہ ، احمد علی راجپوت ، عمیر اسلم ملک ، طارق پرویز ، شمسہ ہاشمی ، رانا امجد اقبال اور عمران احمد شامل ہیں۔